وزیر اعظم نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا


وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک بھر میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایک ماہ میں بے نامی اور مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کے بارے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نشاندہی نہ کی جانے والی بے نامی جائیداد کا بعد میں پتہ چلنے پر متعلقہ ڈی سی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے اس ضمن میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران 30 ستمبر تک اپنی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر کو بھجوانے کے پابند ہیں، وزیرِ اعظم آفس کو بھی اس رپورٹ کی نقل بھیجی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).