مسلم امہ نہیں، اپنے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں، عید منانا ہو یا پالیسی بنانا ہو، اپنی سرحدوں کو فوقیت دیں: فواد چودھری


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم امہ نہیں، آپ کے ملک کی سرحدیں مقدس ہیں۔ اگر مضبوط قوم بننا ہے تو عید منانے سے پالیسیاں بنانے تک، اپنی سرحدوں کو مقدس جانیں ۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طبقہ پاکستان سے زیادہ عرب اور ایران کے لئے فکرمند رہتا ہے۔ نریندر مودی سے ان ممالک کے تعلق میں ان لوگوں کے لئے سبق ہے کہ اپنی قوم سے بڑھ کر کچھ نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).