بجٹ خسارہ قابو سے باہر ہو گیا: وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بجٹ خسارہ قابو سے باہر ہو گیا، معاشی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاشی ٹیم کے دیگر ارکین نے ملاقات کی ۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے مفصل روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم نے انہیں حکومت کے پہلے سال کے دوران درپیش معاشی مشکلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کا بجٹ خسارہ 700 ارب روپے یا جی ڈی پی کا 1.6 فیصد ہے۔ یہ صورت حال حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.6 فیصد یا 255 ارب روپے تک لانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم کو بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے چھوٹے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر بجٹ خسارہ 3.43 ٹریلین روپے یا جی ڈی پی کا 8.9 فیصد رہا ہے جو وزارت خزانہ کی طرف سے پہلے بتائے گئے خسارے سے ساڑھے چھ سو ارب روپے زیادہ ہے۔ اس خسارے پر قابو پانے کے لیے حکومت کے پاس صرف یہی آپشن ہے کہ یا تو ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی جائے یا پھر ٹیکسز میں مزید اضافہ کیا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان پر زور دیا گیا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ نیب قوانین ہیں لہذا انہیں تبدیل کیا جائے۔ مشیر خزانہ نے اپنی پریس بریفننگ میں نیب قوانین کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔

https://tribune.com.pk/story/2041590/2-fiscal-slippages-first-year-haunt-imran-khans-govt/

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •