کرپشن کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کو کیا آتا ہے؟ عامر لیاقت نے حکومتی ارکان پر یلغار کر دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ممتاز عالم دین، اینکر پرسن اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو ان فالو کیا تھا، بے ہنگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول، عمران خان کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار، تنگ کرکے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو۔‘

عامر لیاقت نے مشیر اطلاعات پر کرپشن کو تحفظ دینے کا بھی الزام لگادیا اور کہا ’ پی ٹی وی میں سنگین بے قاعاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کو کیا آتا ہے؟ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا۔ خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری، امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکج پر مارکیٹنگ سونپنا، محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا۔‘

عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جمعے کے روز تین منٹ تک کشمیریوں کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کے اعلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جمعے کے روز 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے لیکن یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو، وہ 3 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہ وجائے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ بات کرنے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے، اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں۔ قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے، حکم کی ضرورت نہیں ہے۔

عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انڈیا کیلئے فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ لینے میں شاہ محمود قریشی اور وزیر ہوابازی غلام سرور خان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •