آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں ان کو ہونا چاہئے: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہاہے کہ آصف زرداری کا مقام وہی ہے جہاں انھیں ہونا چاہئے۔ میڈیکل رپورٹس دیکھ لی ہیں، ا ن کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ یہ کبھی ہو سکتا ہے کہ میڈیکل بورڈ کہے کہ آصف زرداری بیمار ہیں اور حکومت کہے کہ نہیں یہ ٹھیک ہیں، یہ کیا بات کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ والے کبھی بھی دباﺅ کے زیر اثر کام نہیں کرتے، اگر آصف زرداری کو کچھ ہو جائے تو سب سے پہلے میڈیکل بورڈ والے ہی پکڑے جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس کو چیک کیا ہے، اگر وہ ہسپتال سے جیل جائیں گے تو ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور اگر وہ جیل سے ہسپتال جائیں گے تو ان کی طبیعت خراب ہے۔ وفاقی حکومت کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ میں نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کر دی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •