سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں، ہم اپنے گھر میں ہی فتوحات کررہے ہیں: ایاز امیر


تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلی بار دنیا میں دھچکا لگا ہے لیکن پاکستان میں کارکردگی کا فقدان ہے۔ اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں اور ہم اپنے گھر میں ہی فتوحات کر رہے ہیں۔

نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہندوستان کر رہا ہے، اس کے جواب میں ہمارے ہاں اس وقت کارکردگی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلی بار دنیا میں دھچکا لگا ہے لیکن پاکستان اس نوقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔

ایاز امیر نے کہا کہ کہ اس ماحول اور تناظر میں مذاکرات کی بات کرنا، ترلے کرنا ہے۔ بھارت کوئی مذاکرات کر رہا ہے ، اس نے ایک بڑا قدم لیا ہے اور ہم شرط یہ رکھ رہے ہیں کہ کرفیو اٹھا دیں۔ ایسی بات اس وقت نہیں کرنی چاہئے۔ بھارت کو ئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے پاکستان کو تھوڑی سے بھی پذیرائی ملے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان سے بات اپنی شرائط پر کرے گا ۔اس وقت سارے کارڈز انڈیا کے پاس ہیں اور ہم اپنے گھر میں ہی فتوحات کررہے ہیں۔ یہ باتیں کر کے ہم اپنے آپ کو خوش کر رہے ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).