مافیاز نے تحریک انصاف میں سرمایہ کاری کی: سلیم صافی


معروف تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ ہما ری معیشت آئی ایم ایف اور پاکستان میں موجود مافیاز کے کنٹرول میں ہے۔ اس میں شوگر مافیا، ٹیکسٹائل مافیا اور پراپرٹی مافیا ز شامل ہیں۔ آج جتنے بھی مافیاز ہیں، وہ سب تحریک انصاف کے اندر ہیں کیونکہ ان کی جانب سے تحریک انصاف میں سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔

سلیم صافی نے سوال کیا ہے کہ پاکستان کی اکانومی کو آئی ایم ایف کی جھولی میں کس نے ڈال دیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ شبر زیدی کون تھے؟ جو ہمیشہ یہ کام کرتے تھے کہ لوگوں کو بتاتے تھے کہ ٹیکس کیسے بچایا جائے؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس جہاں یونیورسٹی بنانی تھی تو وہاں اب شبر زیدی رہ رہے ہیں۔

سلیم صافی نے کہا کہ جس وقت میڈیا اور عدلیہ تحریک انصاف کے ساتھ نہ رہے تو تحریک انصاف کے کارنامے سامنے آنے پر لوگ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بھول جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).