انسداد دہشت گردی عدالت نے خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دے دیا


انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج شہزاد حسین نے تھانہ منصور آباد کے علاقے میں شر انگیز تقریر کے دو سال پرانے مقدمہ کی سماعت کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم رضوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

شر انگیز تقریر کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ منصور آباد پولیس 19 ستمبر کو مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).