کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے پاک بھارت مذاکرات میں اہم پیش رفت


بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کا جواب دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری پر اعلیٰ سطح مذاکرات بدھ کے روز ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارت کی جانب ہوں گے۔ ان مذاکرات میں کرتارپور راہداری کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا تھا۔ پاکستان کی جانب سے راہداری سے متعلق کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے تاہم بھارت نے راہداری پر 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں کیا۔ اب بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کا جواب دے دیا ہے اور اب کرتارپور راہداری پر اعلیٰ سطح مذاکرات بدھ کے روز ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن سے پہلے پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).