قرضے قوم کے معاشی مفاد کو سامنے رکھ کر معاف کئے گئے: شاہ محمود قریشی


وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرضے قوم کے معاشی مفاد کو سامنے رکھ کر معاف کئے گئے ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے قرض معاف کیے جانے کی تفصیل میرے پاس نہیں، تاہم جو قرض معاف کیا گیا ہے اس کی بھی ایک لوجک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی صنعتوں کو سہارا دینے کے لیے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے بھارت سے مذاکرات کے لیے کوئی ماحول نظر نہیں آ رہا ہے، کشمیر میں کرفیو ہے، کشمیری قیادت قید ہے، ایسی صورتِ حال میں مذاکرات نہیں ہو سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).