اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے والے پر تشدد ثابت ہوگیا تو کارروائی ہوگی: ڈی پی او رحیم یار خان
ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں سے کارڈ چرانے کے ملزم صلاح الدین کی کل کی ساری ویڈیو موجود ہے، پولیس کا تشدد ثابت ہو گیا اور کسی قسم کی بھی غفلت اور نا اہلی ثابت ہو گئی تو ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت نے کہا کہ صلاح الدین کا ذہنی توازن خراب تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی وہ حوالاتیوں کے ساتھ جھگڑتا نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کی زیر حراست موت کے حوالے سے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ انکوائری میں اگر پولیس کا تشدد ثابت ہوگیا اور کسی قسم کی بھی غفلت اور نا اہلی ثابت ہو گئی تو اس کو سزا دی جائے گی۔
Facebook Comments HS


