لاہور میں تھانہ گوجرپورہ پولیس کے عقوبت خانے سے بازیاب ہونے والا شخص جان کی بازی ہار گیا


پنجاب پولیس کے نجی ٹارچر سیل سے بازیاب کرایا گیا ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

سمن آباد کے رہائشی امجد کو گجر پورہ پولیس کے نجی ٹارچر سیل سے بازیاب کرانے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ امجد کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کی موت پولیس تشدد کے باعث ہوئی ہے۔ٹارچر سیل کی انکوائری میں ایس ایچ او گجر پورہ محمد رضا جعفری سمیت 4 اہلکار معطل ہیں۔

خیال رہے کہ 26 اگست کو لاہور میں گجر پورہ پولیس کے نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا تھا جو کرول گاﺅں سے ملحقہ جنگل میں محکمہ جنگلات کے دفتر میں قائم کیا گیا تھا ۔ کارروائی کے دوران اس ٹارچر سیل سے نو افراد کو بازیاب کرایا گیا تھا جن میں سے ایک کی حالت سخت تشویشناک تھی۔

Facebook Comments HS