میرا بیٹا دل کا مریض نہیں تھا: پولیس کی زیر حراست مرنے والے صلاح الدین کے والد کا موقف


رحیم یار خان  پولیس کی حراست میں دم توڑنے والے ملزم صلاح الدین کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ذہنی مریض تھا اور اس کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں تھا ۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین کے والد افضال کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ذہنی مریض تھا اور اس کو دل کا کوئی بھی مسئلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچپن میں اس کو زنجیر سے باندھ دیا کرتے تھے اور وہ اکثر گھر سے بھاگ جایا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے بازوپر میرا نام اور پتہ لکھا ہوا تھا، پولیس کوچاہئے تھا کہ ہم سے رابطہ کرتے لیکن رابطہ نہیں کیا گیا۔

افضال کا کہنا تھا کہ میں جب بھی پولیس کو فون کرتا تھا تو وہ صلاح الدین کا نام سن کر فون کاٹ دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ میرے بیٹے کی موت کیسے واقع ہوئی ہے؟

دوسری جانب افضال کے وکیل اسامہ خالد کا کہنا تھا کہ اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں پولیس صلاح الدین کو لاوارث سمجھ کر دفن نہ کر دے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).