ایم این اے شکور شاد تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں: مستعفی ہونے کی دھمکی


پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے بلاول بھٹو کے مقابلے میں جیتنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے پارٹی قیادت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نظر انداز کیا جارہا ہے، گزشتہ روز سندھ انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی میٹنگ میں بھی نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گورنر سندھ، وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت دیگر نے شرکت کی، میں اس کی کمیٹی کا ممبر ہوں، نہ بلا کر توہین کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظر انداز کیے جانے پر کمیٹی سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ اگر مسلسل نظر انداز کیا گیا تو مزید سخت فیصلے بھی کر سکتا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).