صلاح الدین کی موت ہسپتال میں نہیں، تھانے میں واقع ہوئی


پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔ شیخ زاید اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ گئیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات 9 بجکر 48 منٹ پر صلاح الدین کو اسٹریچر پر مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا.

ویڈیو کے مطابق صلاح الدین کا ہاتھ اسٹیچر سے لٹک رہا تھا۔ پولیس ملازمین صلاح الدین کو ہتھکڑی لگا کر اسپتال لائے۔ پولیس ملازمین صلاح الدین کی لاش کو سیدھا میڈیکل وارڈ کی طرف لے کر گئے۔

ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد صلاح الدین کی لاش کو پولیس اہلکار پوسٹ مارٹم والی بلڈنگ کی طرف لے گئے۔ ویڈیو فوٹیج کے مطابق 3 بجے کے بعد صلاح الدین کی لاش کو دوبارہ شیخ زاید اسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا۔

ایکسرے روم میں ایکسرے کرنے کی فوٹیجز بنا کر صلاح الدین کی طبیعت خراب اور ہلاکت کی خبر جاری کی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز نے پولیس کا جھوٹ بے نقاب کیا ہے۔

Facebook Comments HS