ڈاکٹرز کی زندگی میں انقلاب برپا کر دینے والا سافٹ وئیر


انسٹا کئیر کے متعارف کردہ سافٹ وئیر نے ڈاکٹروں اور خاص کر دندان ساز ڈاکٹروں کے لیے اپنے مصروف ترین شیڈول کو ترتیب دینے اور زیارہ سے زیادہ سہولیات سے استفادہ کرنا آسان تر بنا دیا ہے۔ اب ایک ہی سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے بعد ڈاکٹرز اپنے مریضوں کے ساتھ آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔

علاقے بھر کے مریض اپنے قریبی اور مستعد ڈاکٹر کو تلاش کر کے اس سے علاج کروا سکیں گے اور تو اور چیکنگ فیس بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جاسکے گی۔

وقت دنیا کی چوتھی ڈائمینشن ہے اور اس پر قابو پانا یا اسے تسخیر کرنا ہر کسی کی خواہش ہی نہیں، سہانا خواب بھی ہے۔ انسٹا کئیر کے متعارف کرائے گئے سافٹ وئیر کے ذریعے جو کہ خالصتًا ڈاکٹرز اور دندان سازوں کے لیے بنایا گیا ہے، وقت پر قابو پانا اور اسے مناسب طریقے سے استعمال کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تین ہزار پانچ سو سے زائد ڈاکٹروں نے اس سافٹ وئیر کے استعمال سے خود کو ڈیجیٹیلائز کر لیا ہے اور ان میں اسی فیصد سے زائد ڈاکٹروں نے اس سافٹ وئیر کی استعداد، سکیورٹی اور ورکنگ پر بھر پور اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔ ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسٹا کئیر کے اس سافٹ وئیر کو استعمال کرنے کی وجہ سے نہ صرف اُن کی اوسط آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپنے کلینک اور مریضوں کے کوائف اور اعداد و شمار کو سنبھال سکتے ہیں۔

اس سافٹ وئیر کی چند چیدہ چیدہ خصوصیات درج ذیل ہیں :

1) مریضوں کی معلومات اور ڈیٹا

2) الیکڑانک میڈیکل ریکاڈز

3) الیکڑانک پرچیاں

4) چیک اپ کے لیے شیڈول ترتیب دینے کا پورٹل

5) آن لائن فیس کی ادائیگی

6) علاج کے متعدد پلان ترتیب دینا

7) لیبارٹری ٹیسٹوں کا انتظام

8) مسیجز کے ذریعے روزانہ کے پروگرام اور اپڈیٹس بھیجنا

9) تجربات اور رپورٹس

10 ) کلینک سے متعلقہ مزید انتظامی امور

https://instacare.software

انسٹا کئیر کے سافٹ وئیر کو ٹیکنالوجی کی مختلف کمپینوں جیسے کہ مائیکروسافٹ اور اینڈ رائیڈ کا ساتھ حاصل ہے۔ یوں یہ سافٹ وئیر جدید دنیا کے نظام کی طرح مریضوں کو ڈاکٹروں سے رابطہ کرانے میں بہت اَہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کی موجودہ خصوصیات دراصل اس میں موجود مختلف اور مخصوص پورٹلز کی وجہ سے ہیں۔

مثال کے طور پر ایک پورٹل میں تمام مریضوں کا ڈیٹا اور ان سے متعلقہ ایسی معلومات درج ہوتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے ایک ڈاکٹر اپنے مریضوں کو یا مریض اپنے من پسند ڈاکٹر کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ دوسرا پورٹل ایسا ہے جس میں ہر ایک مریض کا سابقہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے تاکہ مریض ہر دفعہ سابقہ رپورٹس ساتھ لانے اور گھر بھول جانے جیسے مسائل سے آزاد ہو اور ڈاکٹر بآسانی اس کا معائنہ کر سکے۔ پھر اسی ریکارڈ کو پڑھنے اور معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر آن لائن سسٹم کے ذریعے ہی تمام تر دوا لکھ کر ای۔ میل کرسکتا ہے۔ انسٹا کئیر کے نام سے ایک ایپلیکیشن کافی عرصہ سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ جس کو استعمال کرنے والے لوگ اس سافٹ وئیر کو استعمال کرنے والے ڈاکٹرز سے آن لائن چیک اپ شیڈول بھی ترتیب دے سکتے ہیں اور پھر آن لائن نظام کے تحت ہی اپنی فیس بھی ادا کرسکتے ہیں۔

علاج کے لیے متعدد پلان ترتیب دینا، لیبارٹری میں بھیجے گئے ٹیسٹوں کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس لیتے رہنا، نئی معلومات اور صحت سے متعلقہ دیگر پروگرامز ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے اپنے مریضوں تک پہچانا اور کلینک کے دیگر کئی انتظامی امور کو فقط اس ایک سافٹ وئیر کے ذریعے مینیج کیا جاسکتا ہے۔

الغرض یہ سافٹ وئیر ڈاکٹروں کی زندگی کو بہت آسان بنا دینے والا ہے۔ اس سافٹ وئیر میں موجود تمام ڈیٹا ہمیشہ کے لئے محفوظ ہے اور اسے کسی بھی معائنے کے آغاز میں مشاہدے کے لیے بآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انسٹا کئیر کے اس سافٹ وئیر کی بدولت آپ سارا دن مریض چیک کرنے کے بعد شام کو ایک ہی کلک پر اپنے سارے دن کا ڈیٹا بمعہ پروگریس رپورٹ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ڈاکٹروں کی پریکٹس میں حیرت انگیز مگر مثبت تجربات شامل کر سکتا ہے۔ ایک ڈاکٹر اس سافٹ وئیر کے استعمال سے نہ صرف اپنے کلینک کے تمام تر انتظامی امور اور مریضوں کے معاملات اپنے موبائل سے کنڑول کرسکتا ہے بلکہ اپنے سیکھنے اور پریکٹس کے عمل کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).