جسٹن ٹروڈو کا استعفیٰ

  کینیڈا کے ہینڈسم وزیرِ اعظم جناب عزت مآب جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دے دیا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس استعفے کی ڈیمانڈ ان کی اپنی ہی پارٹی کی طرف سے کی گئی۔ وزارتِ عظمی سے استعفے کے ساتھ ساتھ لبرل پارٹی کی سربراہی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ 2015 ء سے اب تک قریباً ایک دہائی کینیڈا پر راج کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی راج کیا۔ تین انتخابات جیتے۔ ان کی شخصیت ایک کرشماتی

Read more

گیارہ دسمبر، پہاڑوں کا عالمی دن

آج دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پہاڑ نہ صرف جغرافیے کے خد و خال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ تہذیب و ثقافت، کلچر، زبانوں، ادب، پانی اور زندگی کے قیام میں انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ہر سال پہاڑوں کا عالمی دن منانے کے لیے میں سال میں کم از کم ایک بار پہاڑوں کی زیارت پہ ضرور نکلتا ہوں۔ کبھی برف پوش پہاڑ، کبھی سرسبز و شاداب پہاڑ، کبھی گنجلک

Read more

"شہزاد نئیر کی ”کہانی چل رہی ہے

شہزاد نئیر جدید اردو نظم و غزل گوئی میں بہت بڑا نام ہے۔ ان سے پہلا تعارف بھی ان کی بے باک غزلوں اور نظموں سے ہوا، جب 2020 ء میں جہلم لٹریری فیسٹیول میں میری پہلوٹی کتاب ”ڈھولکی“ کی تقریبِ پذیرائی تھی اور ہمیں لاہور سے ایک ساتھ سفر کرنا تھا۔ تب رَستے میں جو نظمیں اور غزلیں اِنھوں نے سنائیں، اُنھوں نے ورطہ حیرت میں مبتلا کر ڈالا۔ مزید ملاقاتوں کے سلسلے چل نکلے اور ہر محفل میں

Read more

ڈاکٹر اعظم سمور: فخرِ چکوال

چکوال کے سرکاری اسپتال میں گزرنے والے شب و روز بڑے یادگار رہے۔ یہاں ملنے والے دوستوں اور ان کی بے لوث محبت سے میرا لاہور کی بجائے چکوال کے سرکاری اسپتال سے علاج معالجہ کروانے کا فیصلہ بے حد مفید اور درست ثابت ہوا۔ یہاں نوجوانوں سے لے کر بڑوں تک ہر عمر کے اعزا و یاروں سے بڑا پیار محبت کا سلسلہ رہا۔ خاص کر ملک کاشف اعوان اور علی خان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اعظم سمور کے

Read more

الیکشن نتائج میں تاخیر: وجہ دھاندلی تھی یا حقیقی مسائل

میرے ابو جان اور چھوٹا بھائی بالترتیب حلقہ این اے 58 چکوال اور این اے 127 لاہور کے ایک پولنگ سٹیشن پر بطور پریزائڈنگ افسر تعینات تھے۔ دمِ تحریر صبح کے 6:32 ہوئے ہیں۔ پہلے تو سگنل نہیں تھے، کچھ ہی دیر پہلے بحال ہوئے تو میں اسی انتظار میں تھا کہ ابا جی اور چھوٹے میاں سے حال احوال لوں۔ چھوٹے بھائی سے بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ غیر حتمی نتائج وہ رات 12 یا 1 بجے

Read more

صابر ظفر کے زرد غزال

سر قفس چلے یوں ماتمی ہوا جیسے بلوچ ماؤں کے بیٹے ہوں لاپتا جیسے شہزاد ناصر کے ہمراہ اسلام آباد آرٹس کونسل میں بیٹھا سگریٹ پھونک رہا تھا کہ یک دم کچھ غزالوں کے جھرمٹ میں صابر ظفر نظر آئے۔ میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ میں ان کے 1996 ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے لکھے نغمے ”ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار“ کا اس قدر چاہنے والا ہوں کہ یہ نغمہ سنتے ہی میرے اعصاب ہمت

Read more

کسی کی ویجائنا تو کسی کے منہ پہ تالے ہیں۔۔۔

آج کل تو گویا آگ سی پھیلی ہے جنگل میں، کہ ڈاکٹر طاہرہ کاظمی صاحبہ نے تالے کا راز افشا کیا ہے۔ ایسی آگ میں کودنا تو نہیں چاہیے کہ سیانے فقط تماشائی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں مگر ہم کہاں کے سیانے ہیں۔ ان کا ہر کالم پڑھتا ہوں سو پہلی ہی فرصت میں یہ بھی پڑھا، پھر اس پہ اختلافِ رائے رکھنے والوں کو بھی پڑھا۔ اب میرا مشاہدہ کیا ہے، سنیے، کسی کو برا لگے تو لگتا

Read more

جب امریکہ چین کا یار بنا

بڑے عرصے سے بلکہ جب سے سنا تھا تب سے یہ بات ایک معمہ بنی ہوئی تھی کہ آخر ناگاساکی اور ہیروشیما پر امریکہ نے اتنی بربریت خواہ مخواہ کیوں کی تھی؟ ایٹم بم گرانا گویا قیامت ڈھانے جیسا تھا۔ ہم تو ہمیشہ جاپان کو ایک اچھا اور سلیقہ مند ملک سمجھتے رہے ہیں۔ اس معمے کا حل آج ساری رات ڈاکٹر مبارک علی کی نئی کتاب ”چین کا زوال و عروج“ پڑھنے سے ملا۔ چینی قوم ہمیشہ سے ایک

Read more

دا لیجنڈ آف مولا جٹ: فلم ریویو

گزشتہ سے پیوستہ دور حکومت میں جہاں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں تسلی بخش اضافہ ہوا تھا وہیں پاکستانی سنیما نے ایک بار پھر بھرپور انداز میں سر اٹھانا شروع کیا تھا، ہر ہفتے، ہر مہینے کوئی نہ کوئی نئی پاکستانی فلم سینماز کی زینت بنتی تھی۔ میں نے بھی تب آنرز میں نیا نیا فلم میڈیا کا مضمون پڑھ رکھا تھا سو آئے روز فلموں پہ بڑے اچھے تبصرے کر لیتا تھا مگر پھر ایک فاشسٹ

Read more

گورنر ہاؤس میں دو روزہ پنجاب ٹالرنس سمٹ کا انعقاد

گورنر ہاؤس میں دو روزہ پنجاب ٹالرنس سمٹ کا کامیاب انعقاد رپورٹ: ظاہر محمود لاہور گورنر ہاؤس میں صوبائی وزارت اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے دو روزہ پنجاب ٹالرنس سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ہنرمند نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور مختلف سیشنز میں شریک ہوئے۔ دو روزہ سمٹ کے پہلے روز کا باقاعدہ آغاز صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و بین المذاہب ہم آہنگی

Read more

انتہا پسندی کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے جنوبی پنجاب کے راہنماؤں کا اسلام آباد کا دورہ

یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا قیام 2010 ء میں عمل میں لایا گیا جس کے بنیادی مقاصد میں یوتھ ڈویلپمنٹ، انتہاپسندی اور شدت پسندی کا سدباب، فروغ امن و مذہبی ہم آہنگی اور شہری تعلیم و جمہوری اقدار کا پرچار شامل ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں یوتھ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن نے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے اٹھائیس سے زائد اضلاع میں مذہبی ہم آہنگی، فروغ امن و جمہوریت اور شدت پسندی کے تدارک کے لیے درجنوں سیمینارز، ورکشاپس، معلوماتی دورے اور سرگرمیوں

Read more

چار درویش اور ایک کچھوا

جیسے شداد نے اپنی موت کے اس منظرنامے کی خواہش کی تھی کہ جب میں مروں تو نہ زمین پر ہوں نہ آسمان میں، نہ سوار ہوں نہ ٹھہرا ہوا ہوں، نہ اپنی بنائی گئی جنت کے باہر ہوں نہ اندر تو اسے تب موت کے فرشتے نے آن دبوچا جب وہ اپنی بنائی گئی جنت کے دروازے پر اپنے گھوڑے سے اتر ہی رہا تھا اور فضا میں معلق تھا بالکل ویسے ہی مجھے سید کاشف رضا کے اس

Read more

”بے سمتی کے دن“ کی بے چہرگی

مجھے کیا معلوم تھا کہ آج صبح جب میں ”بے سمتی کے دن“ کھولوں گا تو ایک جہان حیرت میں غرق ہو جاؤں گا۔ آج کی صبح کا منظر بہت جان لیوا تھا۔ ہلکی ہلکی بوندیں گر رہی تھیں اور نیو ہاسٹل کے لان میں لگے پام کے درخت رقصاں تھے۔ بادلوں نے سایہ کر رکھا تھا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا نے اپریل کی گرماہٹ کو زیر کر رکھا تھا۔ ایسے میں عرفان شہود کی آزاد نظموں کی پہلی کتاب ”بے

Read more

مالٹے اور کینو کے دیس میں

کافی عرصے سے بھلوال کے ایک دوست گلبدین گجر، جنہیں پیار سے ہم سب گلبدین حکمت یار بھی پکارتے ہیں، بضد تھے کہ میں بھلوال کا سفر کروں۔ ان کا مدعا یہ تھا کہ چونکہ بھلوال پوری دنیا میں اپنے منفرد اور بھرپور ذائقہ رکھنے والے کینوؤں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ان کے باغات بھی کینوؤں سے لدے پھدے ہیں تو ایسے میں ہم بھی ان باغوں کو رونق بخشیں۔ وٹامن سی کی کمی کو پورا کریں

Read more

قلعہ سنگھنی، گوجر خان

اٹھارہ جولائی کی واردات ہے۔ ہمارے ایک جونئیر دوست محمد رضوان جو شعبہ تاریخ کے طالب علم ہیں اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پڑھتے ہیں۔ چکوال کے ایک بڑے مشہور قصبے ملہال مغلاں کے باسی ہیں۔ عرصہ دراز سے بضد تھے کہ حضور ہمارے ساتھ بھی وقت بتاؤ۔ سوچا چکوال میں رہتے ہوئے کسی گلی محلے میں وقت بتانے کی بجائے کسی کونے کھدرے کی دریافت نو کر لینی چاہیے۔ ایڈونچر کا ایڈونچر اور ملاقات کی ملاقات۔ میں نے کہا میاں رضوان گوجر خان میں کوئی قلعہ ہے۔ گو کہ ضلع دوسرا بن جاتا ہے مگر خطہ تو پوٹھوہار ہی کا ہے نا۔

اگلے روز فیس بک پہ پاک انڈیا ہیریٹیج کلب میں اس کی بڑی شاندار عمارت نظر سے گزری ہے۔ ممکن ہو تو ادھر کو چلیے۔ حیرت کی بات ہے، گو سلام و کلام تو تھا مگر مجھے معلوم نہیں تھا کہ موصوف تاریخ کے طالب علم ہیں۔ اب ایسی دریافتیں اور کھوج لگانا عام انسان کے دلچسپی کے امور نہیں۔ اس مقصد کے لیے بندے کا جنونی، ہٹ دھرم، ثقافتی نشئی اور ثابت قدم ہونا ضروری ہے۔

Read more

کسک فورٹ، چکوال

پچھلے جمعے کی بات ہے، خواجہ عبداللہ نے چکوال کی ایک نواحی بستی بن امیر خاتون کے ایک قبرستان کی تصویر بھیجی کہ جس میں وہاں کے مقامی لوگوں کے مطابق پرانے وقتوں میں شادی کے لیے آنے والی ایک برات کو تہہ و تیغ کر کے وہیں دفنا دیا گیا تھا۔ نظر آنے والی تمام قبریں پتھروں کی تھیں اور آثار قدیمہ معلوم ہوتی تھیں۔ میں نے فوراً لقمہ دیا کہ میاں پہلی فرصت میں وہاں لیے چلو۔ خواجہ

Read more

اسلامی نظریاتی کونسل میں IRCRA کی طرف سے تین روزہ قومی ورکشاپ بعنوان ”اسلام اور جمہوریت: متبادل بیانیہ“

انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کے باہم اشتراک سے تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع ”اسلام اور جمہوریت: ایک متبادل بیانیہ“ تھا۔ مولانا تحمید جان نے اپنے تعارفی کلمات سے ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز کیا اور شرکاء کے سامنے یہ بات لائی کہ کس طرح انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کئی سالوں سے علماء کی تربیت کی بابت خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا

Read more

”گُڈ مارننگ پاکستان“۔ روشن پاکستان کا زبردست چہرہ

یہ 2017 ء کی بات ہے جب ہم نے گرمیوں کی چھٹیوں میں ”ہمارا خواب، پڑھا لکھا چکوال“ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی اور چکوال آرٹس کونسل میں پہلے سالانہ کیرئیر کونسلنگ سیمینار کا اہتمام کیا۔ اس روز چکوال آرٹس کونسل کے دو اور مہمانوں نے ہماری اس کاوش کو سراہنے کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر حسن زی تھے۔ ڈاکٹر حسن زی کا تعلق چکوال کے گاؤں تترال سے ہے اور اس وقت امریکہ میں

Read more

متنوع رنگوں کا سیلانی۔ باونی کا بانی

باونی تاریخ، روایت، لوک کہانیوں، ذاتی کیفیات و واردات، بیابانوں، ساحلوں، جنگلوں، باغوں، دشت وصحراؤں کے احوال اور سفر کی روئیداد کا خوبصورت مرقع ہے جسے سفر سے والہانہ عشق کرنے والے ہر مسافر کے پاس ہر حال میں ہونا چاہیے۔ عرفان شہود مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے سفرانچہ جیسی ایک نئی اور اچھوتی اصطلاح متعارف کروا کر سفرناموں کی روداد کو مختصر ترین صورت میں بیان کرنے کی رِیت ڈالی۔ باونی میں انہوں نے کل باون سفرانچے

Read more

ڈاکٹرز کی زندگی میں انقلاب برپا کر دینے والا سافٹ وئیر

انسٹا کئیر کے متعارف کردہ سافٹ وئیر نے ڈاکٹروں اور خاص کر دندان ساز ڈاکٹروں کے لیے اپنے مصروف ترین شیڈول کو ترتیب دینے اور زیارہ سے زیادہ سہولیات سے استفادہ کرنا آسان تر بنا دیا ہے۔ اب ایک ہی سافٹ وئیر انسٹال کرنے کے بعد ڈاکٹرز اپنے مریضوں کے ساتھ آن لائن رابطہ کر سکیں گے۔ علاقے بھر کے مریض اپنے قریبی اور مستعد ڈاکٹر کو تلاش کر کے اس سے علاج کروا سکیں گے اور تو اور چیکنگ

Read more

یونیورسٹیوں میں ایم فل کے داخلہ کے لیے جی اے ٹی ٹیسٹ ضروری کیوں؟

گزشتہ ہفتے کی بات ہے، میں ایک معروف جامعہ میں ایم فل کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے کمرہ امتحان میں بیٹھا تھا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے منظور شدہ تمام جامعات میں ایم فل کے لیے صرف بی ایس آنرز یا ایم اے کی ڈگری کافی نہیں ہوتی بلکہ ایم فل کا داخلہ ٹیسٹ بھی پاس کرنا پڑتا ہے۔ بطور طالب علم مجھے ہمیشہ ایسے موضوعات پہ بحث کرتے ہوئے دلی راحت محسوس ہوا کرتی تھی کہ جن میں مختلف

Read more

ثقافت، تہذیب، کلچر میں سے کوئی دائمی نہیں

یہ دنیا کائنات کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ زمین کا یہ گولہ جس تیزی کے ساتھ دو تین مداروں میں گھوم رہا ہے اسی تیزی سے تغیر کا پہیہ بھی حرکت میں ہے۔ یہاں رواج بدلتے ہیں رسمیں ختم ہوتی ہیں، نئی جنم لیتی ہیں۔ ہر آنے والی تبدیلی پچھلی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے اور اس تبدیلی کے خلاف مزاحمت بھی ہوتی ہے جو ظاہری سی بات ہے، ایک مخصوص دورانیے کے بعد ختم ہونا ہی ہوتی ہے۔ کیونکہ تغیر نے اپنا جھنڈا سربلند رکھنا ہی ہوتا ہے۔

Read more

آغا سلمان باقر کے ساتھ مکالماتی نشست

استاذِ مکرم ڈاکٹر سفیر حیدر نے جب سے مجلسِ اقبال کا بیڑہ اٹھایا ہے، مجلس سے وابستہ لوگوں میں نئی تازگی اور نئے ولولے کا سا احساس ابھر آیا ہے۔ گو کہ حلقہ اربابِ ذوق جیسے نامور ادبی اکٹھ کا آغاز بھی مجلسِ اقبال کی تنقیدی نشستوں کی روایات کو دیکھتے ہی ہوا تھا اور اب تک مجلس میں ایسی تنقیدی نشستوں کا تسلسل بھی قائم و دائم ہے مگر ڈاکٹر سفیر حیدر صاحب نے آتے ہی طلبا و طالبات

Read more

ریڈ کراس کی دوروزہ ہیومینیڑین بلاگنگ ورکشاپ

وطن عزیز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے تعاون سے سنٹر آف ایکسیلینس اِن جرنلزم IBA کراچی میں ہیومینٹیرین بلاگنگ کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے چیدہ چیدہ بلاگرز اورڈیجیٹل رپورٹرز کو مدعو کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصدنمائندہ لکھاریوں کی توجہ انسانی مسائل اوران کے حل کی جانب مبذول کرانا تھا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے انٹر نیشنل کمیٹی آ ف ریڈ کراس کے نمائندے فرنود عالم، رمشہ قریشی اور یٰسین کامران مستعدی کے ساتھ دونوں دن کام کرتے نظر آئے۔

Read more

سندھ یاترا – مکلی کا قبرستان

ان کے دور کی اپنی چھاپ ان کے مقبروں پر نظر آتی ہے۔ ترخانوں کے بعد اس سرزمین پہ مغلوں کا تسلط قائم ہوا جو 1592 ء سے 1739 ء تک قائم رہا۔ تعمیراتی ڈیزائن اور مقبرہ مصوری مغلیہ دورِ حکومت میں اپنے معراج پہ پہنچے۔ ہر دور کے دانشوروں، اولیا، امرا، راجاؤں اور رانیوں کے مقبروں کو اپنی اپنی شان کے مطابق وسیع اور ہیبت ناک مقبروں میں دفن کیا گیا۔ ترخانوں کے پہلے بادشاہ عیسیٰ خان کا مقبرہ اس قدر بلند و بالا اور فنی اعتبار سے شاہکار ہے کہ دیکھنے والا مرعوب ہوئے بنا نہیں رہ سکتا۔

مقبرہ کیا ہے ایک محل ہے جو اس کی قبر پر تعمیر کیا گیا ہے مگر اس کی قبر تک جانے کا کوئی رستہ نہیں ہے۔ یہ سب مقبرے اینٹوں اور پتھروں سے تعمیر کیے گئے ہیں اور اینٹیں بھی ایسی ہیں کہ توڑنے پر شیشے کی کرچیوں کی طرح بکھر جاتی ہیں۔ یہ اب تک کے پاکستان میں فنِ تعمیر اور فنِ خطاطی کے حسین امتزاج کے سب سے بڑے آثار ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق یہاں پانچ لاکھ کے لگ بھگ قبریں ہیں۔ بعض روایات کے مطابق یہ قبرستان چھ مربع میل جبکہ بعض کے مطابق نو مربع میل تک پھیلا ہوا ہے۔

Read more

سندھ یاترا: حاضری مزارِ قائد پہ

رات کے چار بج رہے تھے۔ میں بڑے انہماک سے آلوچے کے چھلکے اتار رہا تھا۔ پہلے آلوچے کا پھل بھورے رنگ کا تھا اور میٹھا تھا مگر دوسرا سبز رنگ اور بے مزہ تھا۔ خدا ہی بہتر جانتا ہے پہلا آلوچہ صحت مند تھا یا دوسرا، میں تو بھئی یہ تجربہ پہلی دفعہ کر رہا تھا۔ بائیس برس بیت گئے، زندگی میں کبھی آلوچہ نہ کھایا، اس بات کا افسوس تب ہوا جب میرے دوست بلال نے کراچی کی پنجاب کالونی اور دہلی کالونی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے اس کے فیوض و برکات گنوائے۔ ہم نے اکٹھے کسٹرڈ ایپل بھی کافی تلاش کیا مگر شاید اس کا موسم نکل چکا تھا بہرحال اسی تلاش کے بہانے کراچی کے بہت سے علاقوں کی سیر ہو گئی۔

پچھلی رات کی بات ہے بلال میاں ہمیں گرینڈ پورٹ لے گئے، انہیں وہاں افغانی چائے والوں کی کشمیری چائے بہت پسند تھی، میرے لیے بھی وہی کہہ ڈالی، ظالم کو نہیں معلوم تھا کہ کشمیری چائے صنف کے اعتبار سے چائے نہیں ہوتی بلکہ گرم شربت ہوتا ہے۔ میں نے فوراً جا کر آرڈر کینسل کرایا اور کڑک چائے کہی۔ سمندر کنارے چائے کا انتظار کرنے لگے۔ دور نیوی والوں کے بحری جہاز لنگرانداز تھے۔ وہیں کہیں ایک سامان بردار ریل بھی آ دھمکی تھی۔

Read more

کوٹ ڈیجی کا قلعہ

لاڑکانہ میں ہمارے میزبان ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے صاحبزادے اور ہمارے رفیقِ خاص شفیق سومرو اور ان کے بڑے بھائی تھے۔ انہوں نے لاڑکانہ اور نواح میں موجود تاریخی و ثقافتی اور مذہبی مقامات کی سیر کے لیے ہمارے لیے خصوصی اہتمام کیا۔ صبح دم ایک گاڑی، ڈرائیور اور دو رہبر مہیا کیے تا کہ ہم آرام سکون سے صدیوں کی تاریخ ٹٹول سکیں۔ موہنجو داڑو اور حضرت سچل سر مست کے مزار پر حاضری کی بعد ہمارا ارادہ

Read more

سکھر کا لینس ڈاؤن پل

سندھ یاترا کا آغاز تب ہوا جب ہمیں خان پور میں ایک عزیز دوست مرزا حبیب کی بھیجی گئی بریانی سے فراغت ملی، دراصل تب تک سیروسیاحت کی بجائے پیٹ کے لالے پڑے تھے، صبح ہلکا سا ناشتہ کیا تھا اور ٹرین کے سفر میں ہچکولے کھا کھا وہ بھی نجانے کب کا ہضم ہو چکا تھا۔ خان پور سٹیشن پہ جب طعام و حمام سے نپٹ لیے تو جاننے، دیکھنے اور سیکھنے کی حِسّیں متحرک ہو گئیں۔ پنجاب کے آخری علاقوں سے گزرتے ہم سندھ کی حدود میں داخل ہوئے۔

ڈھرکی، گھوٹکی اور خیرپور میتھیلیا سے گزر کر روہڑی جنکشن جا اترے۔ روہڑی جنکشن پاکستان ریلوے کے بڑے اور معروف ریلوے جنکشنز میں شمار ہوتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے یہ جنکشن پہاڑوں اور میدانی علاقوں پہ مشتمل ایک انتہائی خوبصورت لوکیشن پہ واقع ہے مگر یہاں کے پہاڑ عجیب ساخت کے تھے جیسے وہ چونے کے پتھر اور خاص قسم کی مٹی کی چٹانیں ہوں۔ جنکشن کے کسی بلند مقام پہ کھڑے ہو کر دیکھنے سے مختلف نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں قریب واقع وسیع قبرستان، بلندی پر موجود خوبصورت مساجد، ہلکے پھلکے کاروباری مراکز اور دور پیچھے آسمان کو چھوتا لینس ڈاؤن پُل بمعہ ایوب آرک۔

Read more

داتا صاحب کے رنگ

(داتا صاحب کے عرس کے حوالے سے میری خصوصی تحریر) میں گورنمنٹ کالج کے نیو ہاسٹل میں رہتا ہوں۔ نیو ہاسٹل کے شرقی کمروں میں سے درمیان والا کمرہ میرا ہے۔ کمرہ نمبر 98۔ میرے کمرے کی کھڑکی لوئر مال روڈ پر کھلتی ہے جہاں سے میں ہر وقت گورنمنٹ کالج کی زیارت بھی کر سکتا ہوں اور میٹرو بس کا دیدار بھی۔ ایک طرف ناصر باغ پھیلا ہوا ہے اور دوسری طرف سے کچہری کی بدبودار دیواروں کی جھلک

Read more

انٹرنیشنل ٹرانسلیشن ڈے

ہر سال 30/ستمبر کو دنیا بھر میں ٹرانسلیشن ڈے منایا جاتا ہے، اس دن مختلف تعلیمی و نشریاتی اداروں میں ترجمہ کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں جن میں ترجمہ کی تکنیک و مسائل پر گفتگو کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یوم الترجمہ منانے کی رِیت انجیلِ مقدس کے پہلے ترجمہ کیے جانے کے بعد اس مترجم کی یاد میں 1953ء میں پڑی۔ ترجمہ نے ہر دور میں اپنی اہمیت،

Read more

قربانی کی کھال کے لئے حفاظتی تدابیر

بڑی عید کی آمد آمد ہے۔ ہر طرف خوشیوں بھرے اس تہوار کے انتظار میں گن گن کر دن گزارے جا رہے ہیں۔ وہ لوگ جو فیکٹریوں میں سارا سارا دن مزدوری کرنے کے باوجود بھی مہینہ مہینہ اپنے بال بچوں کے بھرپور طعام کا بندوبست کرنے سے قاصر رہتے ہیں، اس خوشگوار احساس سے پھولے نہیں سما رہے کہ عیدِ ایثار آنے والی ہے۔ مسلمانوں کایہ منفرد تہوار کچھ سبزی خوروں کے نزدیک غیر ضروری سمجھا جاتا ہے مگر

Read more

بڑیلہ شریف میں حضرت آدمؑ کے پوتے حضرت قنبیطؑ کی قبر

سیالکوٹ میں میری انٹرن شپ کا دورانیہ ایک ماہ ہے اس لیے یہاں اتوار کا دن دُہری نعمتِ خداوندی کے مترادف ہے، ایک تو چھٹی ہوتی ہے دوسرا پنجاب کے اس بیٹے کو دھرتی ماں کے سینے میں چھپے بے پناہ تاریخی و ثقافتی نوادرات کی جان کنی کا موقع ملتا ہے، کچھ ایسا ہی آج کے دن بھی ہوا۔ وقت سے پہلے دوشنبہ کے روز ہی ڈسکہ کے اپنے ایک جونئیر پیارے اعجاز سے معاملہ طے پایا کہ اتوار

Read more