ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کر دیے


ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کابل میں حملے کے بعد معطل کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے علیحدہ ملاقاتیں آج (اتوار) کو ہونی تھیں، دونوں فریقین کو آج امریکا پہنچنا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ کابل حملے میں ایک امریکی فوجی اور 11 دیگر افراد مارے گئے تھے جس کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔ ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ طالبان کو آج مجھ سے ملنے کیمپ ڈیوڈ آنا تھا۔ ان لوگوں نے مذاکرات میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لئے 12 معصوم لوگ قتل کر دیے۔ اس سے ان کی حیثیت بہتر نہیں ہوئی۔

اگر یہ لوگ معصوم افراد کو قتل کرتے ہیں تو یہ بامعنی امن مذاکرات کا مفہوم نہیں سمجھتے۔ اب یہ انہیں سوچنا ہو گا کہ یہ کتنی دہائیاں مزید لڑنا چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).