شیخوپورہ کے وکیل کی غنڈہ گردی: لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر استعفیٰ دے دیا


فیروز والا میں لیڈی کانسٹیبل فائزہ کو وکیل کے تھپڑ مارنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے کیونکہ خاتون کانسٹیبل مافیا کے ہاتھوں تنگ آ کر نوکری سے مستعفیٰ ہونے پر مجبور ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ میں نوکری عوام کی خدمت کے لئے کر رہی تھی۔ مجھے ریاست مدینہ پاکستان میں انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔ اتنا دباﺅ ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کہاں جاﺅں یا خود کشی کر لوں۔ میرا جرم اتنا ہے کہ میں کمزور خاتون ہوں، مافیا کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).