میں مسلسل آپ کی فحش گفتگو نظر انداز کر رہی ہوں: غریدہ فاروقی نے شہباز گل کو کارروائی کی دھمکی دے دی


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے کارناموں کی ایک اور ویڈیو! ایک اور بزرگ شخص سے پولیس والے کی بدکلامی، بدتہذیبی اور دھکے۔ کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟ تو پھر دیکھیے ابھی چٹکیوں میں سوشل میڈیا کی پنجاب حکومت کیسے اس کا نوٹس لے گی اور معطلی ہو گی۔

اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مجھے پتہ ہے بہت سارے لوگوں کے لئے یہ بات نئی ہے کہ موجودہ حکومت میں جو کام چٹکیوں میں ہوتے ہیں جو سابقہ دور میں آگے پیچھے دوڑنے اور چٹکیاں کاٹنے کے باوجود نہیں ہوتے تھے۔ 15 منٹ کے اندر ایکشن ہوا اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جی یہ درست کہا یہ سوشل میڈیا والی حکومت ہے، لفافے والی نہیں۔

اس بات پر غریدہ فاروقی بھڑک اٹھیں اور کہا کہ شہباز گِل صاحب بہتر ہے کہ آپ اپنی گفتگو کو لگام دیں اور خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھیں۔ میں مسلسل آپ کی لغو فحش گفتگو کو نظرانداز کر رہی ہوں۔ آئندہ ایسی گفتگو اور زبان استعمال کی تو آپ کے خلاف شکایت درج کرواوں گی۔ بہتر ہے الجھنے سے گریز کریں۔ شکریہ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).