پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جس سے بھی بات کرنا پڑی، کریں گے: خواجہ آصف


سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف کے بطور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہ آنے کو غلطی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیل سے متعلق میرے علم میں کوئی بات نہیں ہے، شہباز شریف سے ملاقات ہوتی ہے اور وہی نواز شریف سے ملتے ہیں۔ مریم نواز کی خاموشی میں مصلحت کا پہلو ضرور شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم نواز شریف کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غلطی تھی، پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے جس سے بھی بات کرنی ہوگی کریں گے، حالات کو بہتر کرنے کیلئے نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے بارے میں بات ہوئی تھی، کل میٹنگ میں شہباز شریف سے فضل الرحمان کے بیان کے بارے میں پوچھیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).