چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


تحریک انصاف کی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے حکومت نے قانونی مشاور ت مکمل کر لی ہے، حکومتی موقف ہے کہ چیف لیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا۔ حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کے بعد سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں۔ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).