الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2018 کا انتخابی مواد ضائع کرنے کا فیصلہ


پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کا انتخابی مواد ضائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات کا مواد ضائع کرنے کے لئے صوبوں کو احکامات بھجوا دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جائے گا۔ ایسے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع ہو گا جن کے معاملات الیکشن ٹربیونل یا عدالت میں زیرالتوا نہ ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ غیرمتنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز، کاؤنٹر فائلز، اور فارمز ضائع کئے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات بھجوا دیں۔

ریجنل، ضلعی الیکشن کمشنرز کو انتخابی مواد ضائع کرنے کے احکامات بھجوا دیئے گئے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت غیرمتنازعہ حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جا رہا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).