شہباز گل کا متبادل: عائشہ نذیر جٹ اور عائشہ نواز چوہدری کے نام وزیر اعظم کو بھیج دیے گئے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عائشہ نواز چوہدری (دائیں) اور عائشہ نذیر جٹ (بائیں)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نئے ترجمان بننے کی دوڑ میں دو خواتین رہنماؤں کو برتری حاصل ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ پنجاب کی سینئر وائس پریزیڈنٹ عائشہ نذیر جٹ کے نام ایوان وزیراعلیٰ سے ایوان وزیر اعظم کو بھیج دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عائشہ نواز چوہدری کی تقرری کا امکان زیادہ ہے۔

عائشہ نذیر جٹ کو جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا لیکن الیکشن ہار گئی تھیں، عائشہ نذیر جٹ کو ترجمان وزیراعلیٰ مقرر کرنے کیلئے اسلام آباد کے اعلیٰ حلقے بھی متحرک ہیں۔

دوسری امیدوار عائشہ نواز چوہدری چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی سکول ایجوکیشن اور ڈپٹی چئیر کاسٹ ایجوکیشن ریفارم کمیٹی ہیں۔ عائشہ نواز چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی پرانی ورکر ہیں اور پی ٹی آئی پنجاب کا میڈیا سیل پچھلے 5 سال سے ہینڈل کر رہی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •