پاک فضائیہ اور وزیراعظم میں اختلافات کا بے بنیاد دعویٰ: میجر جنرل آصف غفور کی زید حامد کو شٹ اپ کال

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاک فضائیہ اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات سے متعلق بے بنیاد دعویٰ کرنے پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور خود ساختہ دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو شٹ اپ کال دی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اداروں کے اتفاق سے قومی اہمیت کے حامل فیصلے کیے جاتے ہیں، جن حقائق سے متعلق آپ کچھ نہیں جانتے، ان سے متعلق بے بنیاد معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق متنازعہ بیانات دینے کیلئے مشہور، خود ساختہ دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس فروری کے ماہ میں جب پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو دبوچ لیا تھا، اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ زید حامد نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلے پر پاک فضائیہ ناخوش تھی۔

اس ٹوئٹ پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے زید حامد کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے زید حامد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ حقائق سے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے۔ اس لیے بے بنیاد اور غلط معلومات کے پھیلاو سے گریز کریں گے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ اداروں کے اتفاق سے ہی قومی اہمیت کے حامل فیصلے کیے جاتے ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •