ملک میں کاروں کی فروخت 5 سال کی نچلی ترین سطح پر


ملک میں کاروں کی فروخت 5 سال کی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔ اگست میں 10 ہزار کاریں بھی فروخت نہ ہو سکیں۔ کار مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال اگست میں تقریباً 15 ہزار کاریں فروخت ہوئی تھیں جبکہ رواں سال اگست میں صرف تقریباً 9 ہزار کاریں فروخت ہوئیں۔

اسی طرح گذشتہ سال جولائی اگست میں 34 ہزار کے مقابلے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران صرف 20 ہزار کاریں ہی فروخت ہو سکیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کاریں مہنگی ہونے اور معاشی سست روی کے سبب کار فروخت میں مسلسل کمی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).