وزیراعظم سیکرٹریٹ کا چوتھا فلور اور نعیم الحق پر ایسا کیس جس کی تفصیلات ناقابل بیان: عارف حمید بھٹی کے انکشافات


تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نعیم الحق پر ایسا کیس ہے جس کی تفصیلات بیان نہیں کر سکتا۔ چند دن پہلے ان کو خان صاحب نے بھی برا بھلا کہا کہ یار وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تو یہ کام نہ کرو۔ یہ تو اگر ہم ان کے کمرے میں اچانک جاتے تو پھر دیکھتے کہ مقابلہ کس چیز کا ہو رہا ہوتا ہے؟ چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے؟ اس حکومت کے اسکینڈل سامنے آ گئے تو نیب ڈبل کرنا پڑے گی ۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ شیر آ گیا، شیر آ گیا۔ یہ احتساب کی بات کرتے ہیں۔ کیاعمران خان پر خود کیس، پرویز خٹک کیس، زلفی بخاری اور نعیم الحق پر خود کیس اور کیس بھی ایسا جس کی تفصیلات بیان نہیں کرسکتا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان کچھ ڈلیور کریں گے لیکن جتنا مایوس انہوں نے کیا ہے، کسی نے نہیں کیا۔ آپ کسی گاؤں کا سروے کر لیں اور دیکھ لیں لوگ پچھلے سال کیسے زندگی بسر کررہے تھے اور آج کیسے زندگی بسر کررہے ہیں۔ جب یہ آئے تھے، پاکستان کے کتنے قرضے تھے؟ یہ ہمیشہ طعنہ دیتے تھے کہ پیپلزپارٹی نے کتنا قرضہ لیا؟ ن لیگ نے کتنا قرضہ لیا؟ لیکن انہوں نے تو 70 سال کا قرضہ ایک سال میں لے لیا ہے۔

لاہور میں چار دن تک کوڑا نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک کام بتا دے جو کیا ہو؟ ہسپتال بنائے ہوں یا سکول بنائے ہوں۔ مہنگائی اتنی کر دی ہے کہ اب دو وقت کا نہیں، ایک وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے، 70 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ایک بندے کی تنخواہ 15 ہزار ہے وہ کیسے 6 افراد کے لئے ایک وقت کا کھانا پورا کرے گا؟ میٹرو کا کرایہ بڑھا کر 20 روپے سے 30 روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ کیسا انصاف ہے کہ لوگ بزنس چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما احمد یارہراج نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے چوتھے فلور کے بارے میں کہا کہ عارف حمید بھٹی کے علم میں یہ بات ہوگی، میرے علم میں توایسا کچھ نہیں ہے۔ میں بھی وہاں چوتھے فلور پر تو نہیں ہوں لیکن میرے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ چوتھے فلور پر نعیم الحق کے کمرے کے اوپر کون ہے، اور نیچے کون ہے ؟ کس کا نام تبدیل کر کے جاتے ہیں؟ جب حکومت ہوتی ہے تو کبھی چیزیں سامنے نہیں آتیں۔ ہم (صحافی لوگ) ڈرے ہوئے ہوتے ہیں، نیب اور پیمرا کی تلوار ہم پر ہوتی ہے۔ کسی نے کہا کہ پی ٹی وی اور ٹی وی میں کیا فرق ہے، اس نے کہا کہ ٹی وی تو ٹی وی ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).