صلاح الدین پولیس تشدد سے ہلاک ہوا: فرانزک رپورٹ میں شیخ زید ہسپتال کے ایم ایس اور پولیس کا جھوٹ بے نقاب


اے ٹی ایم توڑ کر کارڈ نکالنے والے ملزم صلاح الدین کی ہلاکت کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ صلاح الدین کی ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی۔

فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صلاح الدین کی گردن، کہنی، کندھے، گھٹنے، دائیں آنکھ، بائیں ٹانگ پر تشدد کے نشانات موجود تھے، صلاح الدین کے جسم پر 3 سے 4 سینٹی میٹر اور 4 سے 5 سینٹی میٹر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کے پھیپھڑوں میں ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے اس کے گردے سکڑ گئے۔ صلاح الدین کی موت ذہنی و جسمانی تشدد کے باعث ہوئی۔

فرانزک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صلاح الدین کو سانس کی بیماری بھی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کے بازو اور پیٹ کے بائیں حصے پر تشدد کے نشانات ہیں، تشدد کے مقامات پر خون کے لوتھڑے جمع ہو گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).