حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرے گی: فردوس عاشق

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیر اعظم کی خصوصی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ میں لکھا گیاہے کہ سیاسی جماعت کی نائب صدارت ایک نان فنکشنل عہدہ ہے۔ ہماری رائے میں یہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کوئی بھی مجرم شخص کسی عہدے پر فائز نہیں ہو سکتا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کے خلاف پٹیشن کو مسترد کیا ہے۔ حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دوچیزیں سامنے آئی ہیں ، ایک یہ کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اوردوسرا وہ جنرل سیکرٹری یا کسی اور عہدے پر فائز نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد اپیل سامنے آجائے گی ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •