اس وقت اگر کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر لڑنے گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہو گی: عمران خان


 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت اگر کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر لڑنے گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے فعال رہنے والے طورخم ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت بھرپور دباؤ میں ہے، جو کسر رہ گئی ہے وہ جنرل اسمبلی میں خطاب سے پوری ہو جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 370 کے بحالی اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے سے پہلے بھارت سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت اگر کوئی پاکستانی لڑنے کیلئے مقبوضہ کشمیر گیا تو یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی کیونکہ بھارت کو پاکستان پر الزام تراشی کا موقع مل جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).