اسد عمر دوبارہ کابینہ میں شامل پونے پر رضامند ہو گئے


وزیر اعظم عمران کان نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو کابینہ میں دوبارہ شامل پونے پر رضامند کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں پٹرولیم کی وزارت دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ میں متعدد تبدیلیاں کی جائیں گی۔

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرویز خٹک، شفقت محمود، اعظم سواتی، فواد چوہدری ، زبیدہ جلال، فیصل واوڈا اور دیگر وزرا کے محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ فیصل آباد سے فرخ حبیب ،عالیہ حمزہ کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا قومی امکان ہے۔ سینیٹر احمد خان، سینیٹر انوار الحق کے نام بھی زیر غور ہیں۔

کوئٹہ سے ایک وزارت کے لیے دو سینیٹر اور ایم این اے سردار اسرار ترین کا نام شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےد ورہ امریکا کے بعد کابینہ میں ردوبدل حتمی ہے۔ جس میں ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی ذمہ داری دی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).