لوگ غزوہ ہند کے لیے تیار ہو جائیں: کیپٹن (ر) صفدر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے عوام کو غزوہ ہند کے لیے تیار ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام امت مسلمہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں پہنچیں۔

 جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے کیپٹن (ر) صفدر سے بھی ملاقات کی جنہوں نے مبینہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو مارچ کی فنڈنگ کے حوالے سے یقین دہانی بھی کروائی۔

اس حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کیپٹن (ر) صفدر نے واضح طور پر مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ مسلم لیگ ن کی مارچ میں شرکت کا فیصلہ شہبازشریف نہیں بلکہ نوازشریف اور مریم کی ہدایت پر ہوگا۔ آئندہ آپ نے جو بھی بات کرنی ہے وہ مجھ سے کرنی ہے ۔ شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا کہ ایگزیکٹو کونسل سے بات کرکے مارچ میں شرکت کا فیصلہ کریں گے۔

یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے جو فنڈ مارچ کے لیے مسلم لیگ ن سے لینا ہے وہ بھی کیپٹن (ر) صفدر کو بتا دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو بتا دیا گیا ہے کہ دھرنے کے لیے ہمیں اتنے پیسے درکار ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ میں آپ کا پیغام نوازشریف اور مریم کو پہنچا دوں گا، آئندہ ملاقات فضل الرحمان کی شہبازشریف کی بجائے کیپٹن (ر) صفدر سے ہوگی۔ اور اب کیپٹن (ر) صفدر نے عوام کو غزوہ ہند کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے امت مسلمہ کو مولانا کے مارچ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •