بریکنگ نیوز: “باضمیر مخبر” کے مطابق ٹرمپ نے اپنی گفتگو کا ریکارڈ چھپانے کے لئے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کئے


صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات میں تازہ ترین پیش رفت کے بعد بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ وہسل بلور (باضمیر مخبر) نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ نے سیاسی وجوہات کی بنا پر ٹرمپ کی گفتگو کے متعدد ریکارڈ غیر قانونی طور پر زیادہ خفیہ کمپیوٹر سسٹم میں منتقل کئے ہیں۔

وہسل بلوئر نے وضاحت کی ہے کہ کس طرح ٹرمپ – زیلنسکی کال کے متن کو کمپیوٹر سسٹم میں منتقل کیا گیا، جس کو نیشنل سیکیورٹی کونسل ڈائریکٹوریٹ برائے انٹیلی جنس پروگرامز نے اپنی شکایت سے منسلک جزوی طور پر redacted اپینڈکس میں منتقل کیا تھا۔

اس اقدام کے بارے مین وائٹ ہاؤس کے متعدد اہل کاروں نے خدشات ظاہر کئے ہیں کہ یہ “سسٹم کا غلط استعمال” ہے۔

“وہائٹ ​​ہاؤس کے عہدیداروں کے مطابق ، اس انتظامیہ کے تحت یہ ‘پہلا موقع نہیں’ تھا جب کسی صدارتی ٹرانسکرپٹ کو اس کوڈ ورڈ لیول کے نظام میں رکھا گیا تھا جس کا حقیقی صدر سمیت کسی کے سیاسی  مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا تھا۔

وہسل بلور نے ان الزامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).