گلاس مارنے والے کو میں جو ماروں گا، وہ سب دیکھیں گے: شاہد خاقان


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے جو گلاس مارے گا، اسے جو میں ماروں گا وہ سب دیکھیں گے۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پانچویں مرتبہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا جہاں ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریمانڈ جتنا مرضی لے لیں، بنانا ری پبلک بنائی ہوئی ہے، 2 افسران کو فون کر کے دھمکایا جا رہا ہے، انہیں وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا گیا ہے۔

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اس بار نیب کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ نہیں دوں گا۔ اس موقف کے بعد عدالت نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے نیب کو انہیں 11 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ میرے ساتھ مس ہینڈلنگ نہیں ہوئی، یہ جو ایکسپرٹ لائے تھے، میں اسے مس ہینڈل کرنے لگا تھا۔ نیب کے اس شخص کے ساتھ مس ہینڈلنگ کرنی بھی چاہیے تھی۔ میں نے مس ہینڈل کیا نہیں ہے لیکن کرنا چاہیے تھا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو گلاس مارا گیا؟ اس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو گلاس مارے گا، اسے میں جو گلاس ماروں گا وہ دیکھیے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ پر نیب نے 70 روز سے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).