نمرتا کماری کے بینک اکائونٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزکشنز کی گئیں: پولیس ذرائع


نمرتا کماری کی دوست کے تازہ ترین بیان نے معاملے کو مزید الجھا دیا ہے۔ طالبہ کی روم میٹ گیتا کے مطابق 16 ستمبر کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو نمرتا کی دوپٹے سے پھندا لگی لاش دیکھی، چھوٹی قینچی سے دوپٹہ کاٹنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی جس پر پھندے کو دانتوں سے کھولا۔ لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج کے ہاسٹل میں فائنل ائیر کی طالبہ نمرتا کی پراسرار موت کے بارے مین اب تک طے نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ خودکشی تھا یا قتل۔

دوسری جانب پولیس نے نمرتا کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ نمرتا کے بینک اکائونٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزکشنز کی گئیں۔ لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کی ہلاکت کیس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے نمرتا کی روم میٹ گیتا کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ گیتا نے پولیس کواپنے بیان میں کہا کہ 16ستمبرکودروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تونمرتا کی دوپٹہ سے پھندا لگی لاش دیکھی۔ گیتا نے کہا کہ چھوٹی قینچی سے دوپٹہ کاٹنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی جس پر پھندے کودانتوں سے کھولا۔ پولیس کو کمرے کے معائنے کے دوران چھوٹی قینچی بھی بیڈ پر پڑی ملی تھی۔

دوسری جانب پولیس نے بینک اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں،نمرتا کی بینک اسٹیٹمنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آ گئیں۔ تحقیقاتی اداروں نے بینک ٹرانزیکشنز کی روشنی میں تفتیشی دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک ورثاء نے ایف آئی آردرج نہیں کرائی ہے جس پر نمرتا کے بھائی وشال سے دوبارہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نمرتا کے دونوں کلاس فیلوز پولیس کی حراست میں ہیں۔ نمرتا کا موبائل فون اب تک نہیں کھولاجا سکا۔

گزشتہ روزنمرتا کماری کے کلاس فیلو مہران ابڑو نے بیان دیا تھا کہ میں اور نمرتا شادی کرنا چاہتے تھے، نمرتا کماری اور مہران ابڑو کی شادی میں مہران ابڑو کی والدہ افروز رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ والدہ افروز نے ایک ماہ قبل نمرتا کماری کو رشتے سے انکار کردیا تھا۔ رشتے سے انکار کے بعد نمرتا کماری ذہنی دبائو کا شکار ہو گئی تھی۔ نمرتا کماری مہران ابڑو کو چار سال سے خرچہ دیتی رہی، اے ٹی ایم کارڈ کے اختیارات بھی مہران ابڑو کے ہاتھ تھے۔ مہران ابڑو کی دو بہنیں باکھ اور کومل کو بھی نمرتا کماری شاپنگ کراتی رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).