انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں کہا کہ انڈیا نے دنیا کو جنگ نہیں بلکہ بُدھ دیا
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کہا کہ انڈیا نے دنیا کو ’یُدھ‘(جنگ) نہیں بلکہ بدھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دیس کے رہنے والے ہیں جس نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔
نریندر مودی نے 17 منٹ کی اپنی مختصر تقریر میں مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کچھ دیر پہلے خطاب کیا تھا۔
انہوں نے دہشت گردی کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو سنجیدگی اور شدت سے اس خطرے سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک بڑا امتحان ہے اور اس لیے ضروری ہے پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ایک ہو جائے۔
نریندر مودی نے ’مہاتما‘ گاندھی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ سال انڈیا کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سال گاندھی کی 150 ویں برسی ہے۔
سرکاری سکیموں کا ذکر
انڈیا کے وزیر اعظم نے اپنی حکومت کی طرف سے ملک میں شروع کی جانے والی ترقیاتی سکیموں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اگلے پانچ برسوں میں 15 کروڑ گھروں میں پینے کا صاف پانی سپلائی کرے گی اور غریب افراد کے لیے دو کروڑ نئے گھر بنائے جائیں گے۔
انہوں نے پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے سکیموں کی بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پالیسی عوام کی شرکت سے عوام کی فلاح کے کام کرنا ہے۔
- جمیلہ علم الہدیٰ: مشکل وقت میں شوہر کے ہمراہ ’گھریلو اخراجات اٹھانے والی‘ ایرانی صدر کی اہلیہ کون ہیں؟ - 23/04/2024
- ’مایوس‘ والدہ کی چیٹ روم میں اپیل جس نے اُن کی پانچ سالہ بیٹی کی جان بچائی - 23/04/2024
- مبینہ امریکی دباؤ یا عقلمندانہ فیصلہ: صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران ’ایران، پاکستان گیس پائپ لائن‘ منصوبے کا تذکرہ کیوں نہیں ہوا؟ - 23/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).