صدر پاکستان سے ایک غیر رسمی ملاقات


اسلام آباد میں دو روزہ عالمی کانفرنس برائے بچوں کی ابتدائی تربیت اور نشوونما میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران نیواسلام آباد ائیرپورٹ پرصدراسلامی جمہوریہ پاکستان، محترم جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

عارف علوی صاحب سے اس مختصر ملاقات میں، ان سے ان کے اقدام، ”پریزیڈینشل انیشیوٹیو برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کمپیوٹنگ“ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ان سے درخواست کی کہ اس کے دائرہ کار کو پاکستان کے دیہی علاقوں تک وسیع کیا جائے۔ جناب عارف علوی صاحب نے اس پر اس بات کی یقین دہانی کروائی کے جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

پاکستان دنیا میں چھٹا ملک ہے جہاں نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی ہے۔ پاکستان دنیا کے چوتھے نمبر پر فری لانسنگ مارکیٹ میں آ گیا ہے اور اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے اگر ”پریزیڈینشل انیشیو ٹیو برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کمپیوٹنگ“ کی بات کی جائے تو وہ اس وقت، اور آگے آنے والے وقت میں نوجوانوں کے لئے ترقی، روزگار اور ملک کے لئے زرمبادلہ کے نئے دروازے کھولے گا۔

”پریزیڈینشل انیشیو ٹیو برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کمپیوٹنگ“ ایک بڑے پیمانے پر تعلیم، تحقیق، مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، کلاوڈ کمپیوٹنگ، ایج کمپیوٹنگ، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگس اور اس سے متعلقہ شعبوں میں تربیت اور تجارت کے مواقع تلاش کرئے گا۔

”پریزیڈینشل انیشیو ٹیو برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کمپیوٹنگ“ کے پہلے مرحلے میں ایڈمیشن ٹیسٹ کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ جن میں کراچی سے تقریباً 17529 امیدواروں نے شرکت کی، اور ان میں سے 8896 امیدواروں کی کلاسز شروع ہو چکی ہیں۔ اور عنقریب ملک کے دوسرے بڑے شہروں جیسے کہ اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں بھی اس کا آغاز ہو گا اور وہاں بھی ان کی کلاسز شروع ہو جائیں گی۔ جو نوجوان ان شہروں میں رہتے ہیں وہ“ پریزیڈینشل انیشیو ٹیو برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کمپیوٹنگ ”کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔

”پریزیڈینشل انیشیو ٹیو برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کمپیوٹنگ“ کے اس وقت اسٹریٹیجک پارٹنرز میں، پینا کلاوڈ، اقرا یونیورسٹی، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ، اور پاکستان اسٹاک ایکسچیج شامل ہیں اور اس کو ملنے والی حکومتی سپورٹ اس حوالے سے خوش آئند ہے۔ اس انیشیوٹیو میں ضیاخان صاحب، سی ای او، پینا کلاوڈ، حیند لاکھانی، چانسلر اقرا یونیورسٹی، سلیمان مہدی، چئیرمین بورڈ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، یوسف لاکھانی، صدر سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ اور مولانا بشیر فاروقی صاحب، جیسے لوگ شامل ہیں۔ جو پرعزم  پاکستانی ہیں اور ایک عرصہ دراز سے پاکستان میں ٹیکنالوجی، ترقی اور خدمت کے میدان میں بڑی خاموشی سے کام کر رہے ہیں۔

پاکستان اور پاکستانیوں کو آپ پاکستانی میڈیا کی نظر سے باہر اگر دیکھیں تو آپ کو پاکستان کا مستقبل روشن نظر آئے گا۔ ہم (عام لوگ)، اگر پاکستانی میڈیا کی نظروں کے بجائے، ان کی سوچ کے بجائے اپنی نظروں سے اپنی سوچ سے دیکھنا اور سمجھنا شروع کریں تو ہمارے ذہنوں سے مایوسی کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔ مشکلات اور پریشانیاں، پاکستان میں موجود ہیں، لیکن وہ تو دنیا کے ہر ملک میں ہیں، لیکن ہم عام لوگ جس طرح اپنی مشکلات اور پریشانیوں کو منظر عام پر لاتے ہیں، اتنا ہم اس ملک کے مثبت لوگوں اور کاموں کو نہیں لاتے۔

میری رہنمائی کیجئے اور ان افراد کو، کاموں کو ڈھونڈنے میں میری مدد کیجئے۔ میں ذاتی طور پر ان افراد، اقدامات، اور کاموں کو دیکھ کر، ان کو سامنے لانے کی پوری کوشش کروں گا۔ میرا یقین ہے کہ ہمارے یہاں ہر شہر، ہر گاؤں میں ایک ایدھی صاحب، ڈاکٹر باری صاحب، ڈاکٹر ادیب رضوی اور ڈاکٹر عبدالقدیر موجود ہیں، بس انہیں سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

آپ کی مدد میری، اس ملک کے عام لوگوں کی اور اس ملک سے باہر موجود لوگوں کی نظروں میں میری، آپ کی اور اس پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ کرے گی۔ آئیے بجائے پریشان ہونے کہ، مایوس ہونے کہ، اپنے اردگرد موجود مثبت اقدامات پر توجہ مرکوز کریں، چند لوگوں کے نظریات و خیالات سے متاثر ہونے کے بجائے خود اپنی سوچ و سمجھ استعمال کریں۔

میری درخواست ہے، آپ کے آس پاس اگر کوئی بھی مثبت عمل ہو رہا ہے، آپ کی کسی نے مدد کی ہے، آپ نے کسی کی مدد کی ہے، یا آپ نے دیکھا ہے، یا آپ خود جانتے ہوں، براہ مہربانی مجھے بتائیں، میں اس کو پھیلانے میں آپ کے ساتھ شامل ہوں گا۔

ہمیں دنیا سے پہلے خود کو بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم برے لوگ نہیں ہیں، ہم اچھے لوگ ہیں، اوراس ملک کی بہتری چاہتے ہیں، بس نظرکازاویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

میں آپ کی مدد کا انتظار کروں گا۔

اللہ پاکستان کا، میرا، اور آپ کاحامی و ناصر رہے، آمین۔

بلاگر تعارف:

بلاگرتعلیم کے حوالے سے سافٹ وئیر انجینئر ہیں اورنوجوانوں کی ایک غیرسرکاری تنظیم میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

راشد محمود خان

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

راشد محمود خان

بلاگر تعلیم کے حوالے سے سافٹ وئیر انجینئر ہیں اور نوجوانوں کی ایک غیرسرکاری تنظیم میں چیف ایگزیکٹیو افسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

rashid-mehmood-khan has 15 posts and counting.See all posts by rashid-mehmood-khan