عیدین کے چاند پر اجلاس میں مفتی منیب اور پوپلزئی بغل گیر: وزارت سائنس کا قمری کیلنڈر غلط ثابت کر دیا گیا
وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علمائے کرام کی رائے کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رویت ہلال سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی۔
اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کہا رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ عیدین کے موقع پر تنازعہ کے حل کیلئے جامع سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت کمیٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔۔
ذ رائع کے مطا بق اجلاس میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کےقمری کلینڈر کا جائزہ لیا گیا جس کو مفتی منیب الرحمن نے غلط ثابت کیا۔ مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی بغل گیر ہو گئے۔ دوران اجلاس قمری کیلنڈر اور ماہ صفر کے چاند پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Facebook Comments HS


