ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہو گیا: گورنر اسٹیٹ بینک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہوگیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کے بعد برآمدات میں بہتری ہونا شروع ہوئی ہے۔ ملک کی معیشت کو دوسرا بڑا مسئلہ مالیاتی خسارہ ہے۔ بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائربھی تسلسل سے گرتے رہے۔

 ہفتہ کو آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خساروں جیسے دو اہم مسائل کا سامنا رہا ہے، ماہانہ 2 ارب ڈالرز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ 2014 سے 2017 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔ مہنگائی بڑھنے کا سبب بیرونی اور اندرونی وجوہات ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شرح مبادلہ اور شرح سود سے متعلق اقدامات اٹھائے گئے، شرح مبادلہ اقدامات کے تحت روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی، ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہو گیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •