آصف زرداری پر دہشت گرد حملے کا خدشہ: سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت


سابق صدر آصف علی زرداری پر دہشتگرد حملے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے سابق صدر کی سیکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صحافتی ذرائع کے مطابق آصف زرداری پر جان لیوا حملہ ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی پلان کو از سر نو ترتیب دینے کے لیے انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آصف علی زرداری اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف نیب میں مقدمہ زیرسماعت ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).