وینا ملک نے مودی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا


اداکارہ وینا ملک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی ایشیا کا ہٹلر قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ہٹلر نے بھارت کو برباد کر کے رکھ دیا۔

انہوں نے لکھا کہ مودی نے بھارت کو ایک ایسا ملک بنا دیا ہے جہاں اختلاف رائے کی کوئی جگہ نہیں۔ وینا کا کہنا تھا کہ مودی کا بھارت تعصب کا مظہر ہے۔

 اداکارہ وینا ملک نے مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مودی اور اْن کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں وینا نےاقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں دہشت گردی جاری ہے اس لیے آر ایس ایس پر مودی سمیت پابندی عائد کردینی چاہیے۔

وینا ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈے پورے بھارت میں دندناتے پھرتے ہیں مسلمانوں کو بلاوجہ پکڑ کر تشدد کر کے شہید کردیتے ہیں، آر ایس ایس کا نظریہ ہے ’ہندوستان ہندو کا۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).