پروٹوکول نہ ملنے پر شاہد آفریدی ناراض ہو کر میچ دیکھے بغیر ہی گھر چلے گئے


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دیے جانے پر ناراض ہوگئے۔ وہ پاکستان اور سری لنکا میں تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تھے لیکن نارض ہو کر میچ دیکھے بغیر ہی  واپس چلے گئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تھے لیکن انہیں کسی آفیشل نے ریسیو نہیں کیا۔ جس پر وہ ناراض ہوگئے اور پروٹوکول نہ ملنے کے باعث میچ دیکھے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی کے آنر بورڈ کی تصاویر شیئر کی ہوئی ہیں جس میں بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہیں کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کرکٹ کی بحالی سے خوش ہیں۔ تاہم وہ میچ شروع ہو نے کے بعد نیشنل سٹیڈیم میں نظر نہیں آئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).