پاکستان میں یہی حکومت رہے گی، وزیراعظم کے ساتھ ہماری پوری سپورٹ ہے: آرمی چیف


آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہی حکومت رہے گی۔ وزیراعظم کے ساتھ ہماری پوری سپورٹ ہے۔ ملک کی کاروباری کمیونٹی بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہو، ان کی حمایت اور مدد کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے جمعرات کے روز کاروباری شخصیات کی آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔

گوہر اعجاز نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کاروباری کمیونٹی کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں یہی حکومت رہے گی۔ کاروباری کمیونٹی نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا جس پر آرمی چیف نے درخواست کی کہ آپ لوگ موجودہ وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ان کی حمایت اور مدد کریں۔

جواب میں کاروباری شخصیات نے آرمی چیف کو یقین دہانی کروائی کہ ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لئے وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).