فضل الرحمن نے کرپشن کی فائلیں دیکھ کر گھٹنے ٹیک دیے، کوئی دھرنا نہیں ہوگا: شوکت بسرا کا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کرپشن کی فائلوں کی وجہ سے فیس سیونگ لینے کو تیار ہو گئے ہیں اور کوئی دھرنا نہیں ہو گا۔ ایک انٹرویومیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی کرپشن کی فائلیں دکھائی گئی ہیں اور وہ فیس سیونگ کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ایک بندہ بھی اسلام آباد نہ آنے کے بیان سے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا یہ وزیر اعظم کی کنٹینر اور کھانا دینے کی پالیسی کے خلاف ہے۔

شوکت بسرا نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے منہ سے غربت اور مہنگائی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں یہ کرپشن اور لوٹ مار کی باتیں کیا کریں۔

واضح رہے کہ شوکت بسرا 2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر بہاولنگر سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ دسمبر 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).