وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سے ہٹائے جانے والے عون چوہدری سنسر بورڈ کے چیئرمین لگا دیے گئے


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق مشیر اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو چیئرمین سینسر بورڈ لگا دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ عون چوہدری کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا لیکن اب انہیں ایک اور عہدے سے نواز دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عون چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).