سوشل میڈیا پر جے یو آئی کے نام سے دھرنے کا جعلی ہدایت نامہ وائرل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج سوشل میڈیا پر جمعیت علمائے اسلام کے لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ ایک ہدایت نامہ وائرل ہو رہا ہے۔ اس پر تاریخ چار اکتوبر 2019 کی درج ہے اور ہدایت نامے کا مولف سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام کو لکھا گیا ہے۔ اس ہدایت نامے پر ریفرینس نمبر یا کوئی دستخط موجود نہیں ہیں۔

اس ہدایت نامے میں اراکین سے دھرنے کے لئے چندے کی اپیل کی گئی ہے، ساتھ لانے کے لئے سامان کی فہرست دی گئی ہے، امیر کی اطاعت کے احکامات دیے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی تقریر کے دوران جھنڈے لہرانے کا حکم دیا گیا ہے اور میڈیا سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس خط کے وائرل ہونے کی وجہ اس میں موجود پوائنٹ نمبر چھے ہے جس میں اسلام میں ممنوع اور غیر اخلاقی قرار دیے جانے والے فعل کو امیر کی اجازت سے جائز قرار دینے کا لکھا گیا ہے۔

“ہم سب“ نے اس خط کے بارے میں جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی شوری کے ممبر اور رسالہ الجمعیت کے ایڈیٹر مفتی زاہد شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس خط سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سیاسی مخالفین مولانا فضل الرحمان کے اعلان کردہ دھرنے سے گھبرا کر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئے ہیں۔ انہوں نے رائے ظاہر کی کہ دھرنے تک سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کے ماہرین کی جانب سے ایسی مزید جعلسازیاں دیکھنے میں آئیں گی اور عوام کو صرف جمعیت علمائے اسلام کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے جاری کردہ خبروں پر بھروسا کرنے کی تاکید کی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •