فواد چودھری نے جے یوآئی (ف) کے جعلی ہدایت نامے والا ٹویٹ ہٹا دیا


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جے یوآئی (ف) کا جعلی ہدایت نامہ ٹویٹر سے واپس نہیں لوں گا، لیکن درحقیقت فواد چودھری نے ٹویٹر سے ٹویٹ ہٹا دیا ہے۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ جے یوآئی (ف) نے کہہ دیا کہ ہمارا نہیں ہے، جعلی ہے تو پھر ٹویٹ واپس ہی واپس ہے۔

اس سے قبل فواد چودھری نے کہا تھا کہ ٹویٹر پر اپنا ٹویٹ تب واپس لوں گا جب مجھے پتا چلے کہ یہ جعلی ہدایت نامہ تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت کو چاہیے کہ اس کی تحقیقات کرے ۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی ف کے جعلی ہدایت نامے کے بارے میں کہا کہ یہ جعلی لیٹر نہیں ہے۔ ان کے الفاظ میں، اگر اب میڈیا میں یہ لیٹر آ گیا ہے تو جعلی ہو گیا؟ جمعیت کے جلسوں میں یہ سرکلر بانٹے گئے تھے۔ بعد میں کہا یہ جعلی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ پرنٹنگ میں کوئی غلطی ہوگئی ہو، یا کسی نے بدنیتی سے ایسا لفظ پرنٹ کر دیا ہو۔ خیبرپختونخواہ حکومت کو چاہیے کہ اس کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں تب ٹویٹر پر اپنا ٹویٹ واپس لوں گا جب مجھے پتا چلے کہ یہ جعلی ہدایت نامہ تھا۔ واضح رہے جمعیت علماء اسلام ف کا جعلی لیٹرجس میں دھرنے کے دوران شرکاء کو 10 نکات پر مشتمل ہدایات جاری کی گئی تھیں اور ان میں 6 نمبر نکتہ انتہائی غیر اخلاقی تھا۔ جس پر جمعیت علماء اسلام ف کے سیکرٹری جنرل نے خود میڈیا پر سختی سے تردید کی اور کہا کہ یہ جعلی ہے۔

تاہم فواد چودھری، جنہوں نے جعلی لیٹر ٹویٹر پر شیئر کیا تھا، نے اب اس ٹویٹ کو واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ جے یوآئی ف کی کارنر میٹنگ میں ایسی کوئی غلطی یا شرارت ہوئی ہو۔ فواد چودھری نے ایک سوال پر کہا کہ اس سرکلر سے ہماری پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).