پاکستان مخالف قوتوں کے حوالے سے ثبوت موجود، مولانا کو 50 ارب روپے کا نوٹس بھجوا رہے ہیں: علی امین گنڈا پور


وفاقی وزیرِ امیر کشمیر علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتوں کے حوالے سے ثبوت موجود ہیں، ہم مولانا کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے قادیانیوں سے متعلق آئین میں تبدیلی، ناموس رسالت کے حوالے ٹھوس اقدامات نہ کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، بے بنیاد الزامات پر مولانا فضل الرحمان کو 50 ارب روپے کا نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اگر 15 دن میں اس کا جواب نہ آیا تو ثبوت سامنے لے آئیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کروڑوں روپے کا بجٹ استعمال کیا، اس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان مودی کے ایجنڈے پر کام کر ر ہے ہیں اور اس کے ثبوت بھی سامنے لائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے مفاد میں ہے۔ مولانا کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں تقریر انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان کے خلاف جو قوت کام کر رہی ہیں، ان کے ثبوت ہمارے پاس ہیں۔

پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس بحیثیت وزیر کشمیر امور کر رہا ہوں۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم بربریت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ایسے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جو مودی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں۔ مولانا اپنی ختم ہوتی سیاست کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن بچوں کو استعمال کر کے سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا نے بطور چیرمین کشمیر کمیٹی کروڑوں کا بجٹ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن سیاسی ایجنڈے پر کام نہیں کر رہے، فضل الرحمن کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجا ہے، مناسب جواب نہ ملا تو عدالت کا رخ کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).