جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہ دیں: حامد میر


سینئر تجزیہ کار صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا نہ دیں۔ آرمی چیف نے دھرنا رکوانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نہیں مان رہے۔ ماضی کی تحریکوں سے جے یوآئی(ف) کی تحریک کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ تحریک نہ تو 1977ء کی پی این اے تحریک ہے جسے امریکن سی آئی اے کی سرپرستی حاصل تھی اور نہ 2014ء کی عمران خان کی تحریک ہے جس کے پیچھے جنرل راحیل شریف اور دوسرے کردار کارفرما تھے۔

حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک بالکل مختلف ہے جس سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو لائٹ لیتی رہی ہے۔ شیخ رشید اور دوسرے وزراء بڑے یقین کے ساتھ کہتے رہے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے اسلام آباد نہیں آئیں گے لیکن مولانا نے 27اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).