زرد عمامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں: مفتی عبدالقوی


پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے رہنما اور ملتان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے کی ٹائم لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پچیس تاریخ تک چندہ جمع کریں گے، چھبیس کو بیمار ہو جائیں گے اور ستائیس تاریخ کو ملک سے باہر ہوں گے۔ زرد عمامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ کی نمائندگی کر رہے رہیں، وہ چندہ مانگ کر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ مفتی قوی نے مولانا فضل الرحمان کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ پانچ دن کی مہلت دے رہا ہوں۔ ناموس رسالت کا تحفظ ہم کر رہے ہیں یا آپ کر رہے ہیں؟ پانچ دن بعد ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جائے گی۔

مفتی قوی نے کہا کہ غریب عوام سے ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگ کر اپنے زرد رومال کی طرح چہرہ بھی زرد کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ستائیس اکتوبر کے دن مولانا فضل الرحمان بیرون ملک علاج کروانے چلے جائیں گےکیونکہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا ہے اور دل کا اٹیک بھی آتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).